وزیر اعظم نریندر مودي نے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو آج صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی
پیغام میں کہا کہ "ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارک ہو"۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات كو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔